اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد یونیورسٹی کے پروفیسر "احسان الشَمری" نے ہفتہ 29اپریل 2012 کو العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: مقتدا صدر نے عراقی کردستان کے دورے کے موقع پر نوری المالکی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی شدید مخالفت کی اورملک کی بے یقینی کیفیت یقین میں بدل گئی کیونکہ سیدمقتدا صدر جانتے ہیں کہ اصل مسئلہ آج وزیر اعظم نوری المالکی کی ذات کا نہیں بلکہ بیرونی قوتوں کا ہدف حکمران اتحاد کو تہس نہس کرنے کے سوا کچـھ نہيں ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ بلاد الحرمین اور قطر کی ریاست پر قابض آل سعود اور آل ثانی خاندانی حکومتیں عراق میں سیاسی عمل کو ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بلادالحرمین کی مفصل خبریں؛قاہرہ ـ ریاض تعلقات کیمپ ڈیوڈ کے بعد بدترین صورت حال سے دوچار